بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں کل دو لاکھ چودہ ہزار سات سو گیارہ بچوں نے حصہ لیا، جن میں سے ایک لاکھ تریپن ہزار چار سو اٹھہتر بچے کامیاب ہوئے، سائنس مضامین میں کامیابی کا تناسب اٹھہتر فیصد جبکہ آرٹس مضامین میں کامیابی کا تناسب ساٹھ فیصد رہا، مجموعی طور پر لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب اکہتر فیصد رہا ۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق طلبا وطالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب اکہتر اعشاریہ تین پانچ فیصد رہا، میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ تئیس ہزار تین سو انسٹھ طلبا وطالبات نے حصہ لیا، کیڈٹ کالج چوہا آس دن شاہ چکوال کے طالبعلم ثاقب جاوید نے مجموعی طور پر ایک ہزار ستر نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن فوجی فاؤنڈیشن سکول اٹک کی طالبہ سیماب سحر نے ایک ہزار انہتر نمبر لے کر حاصل کی، جبکہ صدیق پبلک سکول راولپنڈی کے طالبعلم محمد ابوبکر نے ایک ہزار اڑسٹھ نمبر، اور طالبعلم زید علی نے بھی ایک ہزار اڑسٹھ نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔۔