تبدیلی کی دعوے دارحکومت نے میٹرو بس کے کرائے تبدیل کر دئیے,میٹروبس کےکرایوں میں اضافہ
تبدیلی کی دعوے دارحکومت نے میٹرو بس کے کرائے تبدیل کر دئیے، پنجاب حکومت نے کرائے بیس روپے سے بڑھا کرچالیس روپے تک کرنے کی ہدایت جاری کر دی،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہنگامی بنیادوں پر میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ،جس کا اطلاق آئندہ مہینے سے ہو گاپہلے تین سے پانچ سٹیشن کا کرایہ 20روپے جبکہ اسی طرح 10سٹیشن تک کا سفر کرنے پر 30روپے اور پہلے سے آخری سٹیشن تک کا سفر40روپے کرایہ میں کرنے کے حوالے سے فارمولے پر کام کیا جا رہا ہے ،
وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کاکہناتھاکہ میٹرو بس پر سالانہ 12ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔میٹرو بس کو دی جانے والی سبسڈی خزانے پر بوجھ ہے،کرائے بڑھانے سے حکومتی سبسڈی میں کمی آئے گی۔