شمال کوریا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ امریکا
امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا جنوری 2021ءتک شمالی کوریا کے جوہری ترک اسلحہ کے مقصد کے سلسلہ میں اس کے ساتھ فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابقمائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ملاقات کے لئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ریمس یونگ ہو کو مدعو کیا ہے،جہاں پر ہم دونوں عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے نمائندوں کو ویانا میں شمالی کوریا کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے سے سب سے پہلے ملنے کے لئے مدعو کیا ہے۔انہوں نے امریکا اور بین الاقوامی انسپکٹروں کی موجودگی میں تونگ چانگ ری سائٹ کو تباہ کرنے کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے فیصلے کا ذکر کیا اور کہا کہ ان اہم وعدوں کی بنیاد پر امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے فوری طورپر مذاکرات منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔