اسلام آباد میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سے برآمد,شہداء کربلا کی پیاس کی یاد میں بڑی تعداد میں سبیل حسینی کا انتظام کیا گیا
اسلام آباد میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سے برآمد ہوا۔جلوس کے راستے میں شہداء کربلا کی پیاس کی یاد میں بڑی تعداد میں سبیل حسینی کا انتظام کیا گیا۔جلوس میں شریک عزادارنواسہ رسول وامام عالی مقام کی پیاس کوبجھانے کے لئے لگائی جانے والی سبیلوں میں پانی،شربت اوردودھ وافرمقدارمیں موجود رہا،عاشورہ کے جلوس میں شریک خواتین،بچوں اوربزرگوں سمیت عزاداران کی ایک بڑی تعداد نے ان سبیلوں سے اپنی پیاس بجھائی۔جلوس کے راستوں میں موبائل سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جوسارا دن عزاداران کی خدمت پرماموررہیں۔اکثرجگہوں پرجلوس کے شرکا بھی عزاداروں کوپانی پلانے میں مصروف دکھائی دئیے