ایران نے کیا دہشتگرد اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ سے بڑی کاروائی کا مطالبہ
ایران کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی یو این او کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران شام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے جو صہیونی رجیم نے دمشق کے قریب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ واضح رہے اسرائیلی بمبار طیاروں نے رہائشی علاقوں پر بمباری کر کے کم از کم نو افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ان میں سے ایک کو حزب اللہ کا کمانڈر بتایا گیا ہے۔بقائی نے کہا کہ اس صہیونی رجیم کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ان کو اسلحے اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے ، نیز اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔