سموگ کے خطرناک اثرات سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر
پاکستان میں گزشتہ کچھ برسوں سے خطرناک حد تک اسموگ کے اثرات کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔ جس میں باغوں کا شہر لاہور اور روشنیوں کا شہر کراچی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ان شہروں کے بعد تو اب ملتان بھی سموگ کی وجہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔سموگ پاکستان میں اکتوبر کے وسعت سے شروع ہوجاتی ہے جس وجہ سے فضا آلودہ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے نہایت خطرناک بھی ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آج کل ہر دوسرا فرد میں سر درد، ناک سے پانی بہنا اور خارش، سانس میں رکاوٹ، ذرا سے چلنے سے سانس کا پھول جانا، جسم میں دردیں، جسم پہ خارش اور دانے کی علامات کا شکار ہے۔اس آلودہ فضا میں سانس لینا دو بھر ہو جاتا ہے۔ پچھلے چند برسوں سے اسموگ میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے۔ جس وجہ سے لاہور میں سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اصافہ ہونے پر مختلف مقامات پر گرین لاک ڈاؤن جاری ہے۔
اس زہر آلود فضا کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز ماسک لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔جس کے ذریعے صحت پر اس کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
1. سب سے پہلے ماسک کا استعمال کریں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت N95 یا KN95 ماسک پہنیں، کیونکہ یہ ماسک سانس کی نالی میں سموگ کے ذرات جانے سے روکتے ہیں۔
2.زیادہ وقات گھروں میں رہیں باہر صر ضروری کاموں کے لئے ہی نکلیں۔ خاص طور پر صبح اور شام کے وقت جب سموگ زیادہ ہوتی ہے تو باہر جانے سے گریز کریں۔ کوشش کریں کہ غیر ضروری کاموں کے لیے باہر نہ جائیں۔
3.ہوا کے صاف کرنے والے آلات گھروں میں استعمال کریں۔ گھروں اور دفاتر میں ایئر پیوریفائر کا استعمال زیاد ہ کریں جو ہوا میں موجود آلودہ ذرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
4.گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے زیادہ تر بند رکھیں۔ اپنے گھروں اوردفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے زیادہ تر بند رکھیں تاکہ سموگ کا دھواں اندر نہ آئے۔ خاص کر صبح کے وقت جب آلودگی کا تناسب بہت زیادہ ہوتا ہے۔
5.زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ پانی زیادہ پینا جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد دیتا ہے اور سانس کے نظام کو صاف رکھتا ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
6.خوراک میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال کریں۔ تاکہ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں، جیسے کہ مالٹے، لیموں، اور سبزیاں، قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہیں اور جسم کو آلودگی سے ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔
7. سموگ کے اثر سے بچنے کے لئے آنکھوں اور گلے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ دفاتر سے اور باہر سے گھر واپس آنے کے بعد آنکھوں کو دھوئیں اور نمک والے پانی سے غرارے کریں تاکہ آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
8. سفر سے اجتناب کریں موٹر سائیکل اور گاڑی کا استعمال کم کریں۔ سموگ کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کا استعمال کم کریں اور کارپولنگ، پبلک ٹرانسپورٹ یا سائیکلنگ جیسے ماحول دوست متبادل کو ترجیح دیں۔
9. سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔اپنے گھر کے اندر اور باہر ہوا صاف کرنے والے پودے، جیسے کہ اسپائڈر پلانٹ، سنیک پلانٹ، اور ایریکا پام، لگائیں جو ہوا کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
ان تدابیر کو اختیار کر کے آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور سموگ کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔