لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی کےمطابق رشید گوڈیل کی یاد داشت ٹھیک ہے انہیں ناک کے ذریعے غذا دی جا رہی
لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کےمطابق رشید گوڈیل کوآج بھی بغیروینٹی لیٹررکھا جائےگا،ابھی ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یوسےنکالنے کا فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ رشیدگوڈیل کی یاد داشت درست ہے اور پہچان بھی رہےہیں،آج سےناک کے ذریعے غذا بھی دی جارہی ہے۔انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی حالت بہترہورہی ہےلیکن خطرےسےباہرنہیں،ابھی وہ بیان دینےکی حالت میں نہیں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔