وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نےامن وامان سےمتعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات، تاجروں کو ملنے والی بھتے کی پرچیوں اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری داخلہ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام شرکت کرینگے