لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا انیس سالہ شخص برطانوی عدالت میں خاموش رہا
19 سالہ مائیکل سٹینفرڈ جب ریاست نیواڈا کی ایک عدالت میں جج کے سامنے پیش ہوئے تو انھوں نے کوئی صفائی پیش نہیں کی۔ اس کے بعد عدالت نے پانچ جولائی کو اگلی سماعت تک ان کا ریمانڈ دے دیا۔
دستاویزات کے مطابق سٹینفرڈ نے کبھی پستول نہیں چلایا لیکن 17 جون کو وہ ایک فائرنگ رینج گئے اور گولی چلانے کی مشق کی ،سٹینفرڈ نے پولیس کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ ٹرمپ پر صرف ایک یا دو گولیاں ہی چلا پائیں گے جس کے بعد انھیں مار دیا جائے گا لیکن وہ ہر انجام کیلیے تیار تھے،سٹینفرڈ کا کہنا تھا کہ اگر وہ لاس ویگاس میں اپنی کوشش میں ناکام ہو جاتے تو فینکس میں ہونے والے ٹرمپ کے اگلے جلسے میں دوبارہ کوشش کرتے، جس کے لیے انھوں نے پہلے ہی سے ٹکٹ خرید رکھا تھا۔سٹینفرڈ نے تسلیم کیا تھا کہ وہ ایک سال سے ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتے تھے،