نوازشریف کی طرف سے انتخابات کا مطالبہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، سیلاب پرسیاست نہ کریں۔ فردوس عاشق اعوان

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاموں میں حصہ لیں اورسندھ میں سیاسی دکانداری نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں کشمیر کی ایک سیٹ پر الیکشن نہ کرانے والے اب پورے ملک کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، کسی ایک علاقے کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا، تمام متاثرین ہمارے لیے برابر ہیں۔