لاہور ہائیکورٹ نے فلم سے پابندی حتم کرنے کا حکم دیدیا
فلم مالک اب پنجاب بھر کے سینما گھروں میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ،، سندھ کے بعد پنجاب میں بھی فلم پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیا گیا ، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سمیت دیگردرخواستوں پر فیصلہ سنایا اور درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے پابندی ختم کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی گئی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ وفاقی حکومت نے فلم پر پابندی لگا کر اپنی قانونی اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس کی کوئی گنجائش نہں ہے۔ درخواستوں میں فلم پر پابندی کو کالعدم قراردینےکی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا،