سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاس کی گئی اپنی قراردادوں پرعمل کرائے:عمران خان
عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے عورتوں اور بچوں سمیت عام شہریوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں میں کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کیا گیا۔ سیکیورٹی کونسل نے مشرقی تیمور پراپنی قرار دادوں پر عمل کرایا۔ جموں اور کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے تنازعے کو سرد خانے کی نذر کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ نواز شریف نے اپنے کاروبارکیلئے بھارتی سرمایہ داروں سے ملاقاتیں کیں لیکن حریت قیادت سے ملاقات سے گریز کیا۔ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے پاکستان کو دوررس اور جامع کشمیر پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔ عمران خآن کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر کا مسقبل مسئلہ کشمیر کے حل اور پائیدار امن کے قیام میں پوشیدہ ہے۔ خطے میں امن کے قیام سے ہی پاکستان اور بھارت میں غربت اورافلاس میں کمی ممکن ہے۔