شاہین شاہ آفریدی چارگیندوں پرچاروکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسرے بائولربن گئے
پاکستان کے فاسٹ بائولرشاہین شاہ آفریدی ہمپشائراورمڈل سکس کے درمیان ایک دلچسپ میچ کے دوران چارگیندوں پرچاروکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسرے بائولربن گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اٹھارہویں اوورمیں چارگیندوں پرچاروکٹیں حاصل کرکے مڈل سکس کو ایک سواکیس رنزپرآئوٹ کردیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ساتویں اورچودھویں اوورمیں بھی دووکٹیں حاصل کیں اورمڈل سکس کا سکور چھ کھلاڑی آئوٹ پراَسی رنزتھا۔