ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ صفر تین فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار روپے تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں اضافہ صفراعشاریہ صفرچار،بارہ سے پینتیس ہزارروپے تک آمدن والے افراد کے لئے مہنگائی کی شرح صفراعشاریہ صفرتین اور پینتیس ہزارروپے سے زائد آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ صفر پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈوں، ایل پی جی اورلہسن سمیت گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی،چکن اورپیازسمیت تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم چاول،گوشت اوردودھ سمیت انتیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔