بھارتی اشتعال انگیزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
بھارت کی جانب سے سرحد پر بار بار اشتعال انگیزی اور دہشتگردی پر پاکستان نے شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا ،، ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا جائیگا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا ،، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا جائیگا ،، جبکہ ان پر زور دیا جائیگا کہ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرے ،، دیہی و شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے ،، واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز تین سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی ،، جس کے نتیجے میں چارخواتین سمیت چھ پاکستان شہید ،، جبکہ پندرہ خواتین اور پانچ بچوں سمیت چھبیس افراد زخمی ہیں ،، جو سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد دشمن دم دبا کر بھاگ نکلا تھا