حجاب اور برقع ہمارے ملک کی ثقافت کا حصہ ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان میں تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے زور دے کر کہا ہے کہ حجاب اور برقع ان کے ملک کی ثقافت کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے براڈکاسٹروں پر برقع نافذ کیا لیکن ہم خواتین ٹی وی اینکرز سےکہتے ہیں کہ وہ اپنا منہ اور ناک ڈھانپیں۔ اس کے لیے محض ماسک کافی ہے مگر پردہ اسلامی شریعت میں لازمی ہے۔ معروف ترین افغان ٹی وی چینلز پر تمام خواتین اناؤنسر نقاب پہنے نمودار ہوئیں۔ اُنہوں نے صرف اپنی آنکھیں اور ماتھے کو ظاہر کیا۔ ان میں "طلوع نیوز"، "شمشاد ٹی وی"، "وان ٹی وی" اور "اریانا" چینل شامل ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ان کے لیے کھلی ہیں اور حکومت سیکیورٹی نافذ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ طالبات کو اسکولوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔