پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے آج روایتی ہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھنے والے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ہتھیاروں کے اس نظام سے پاکستان کی بری فوج کو دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔