ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنےکا فیصلہ:شعیب ملک
سابق کپتان اور پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 18رنز کی اننگز کے دوران اپنےکیریئر کے سات ہزار رنز مکمل کئے، شعیب ملک آئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دے چکے ہیں،عالمی شہرت یافتہ آل راونڈر نے کہا کہ 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنےکا فیصلہ حتمی ہے.شعیب ملک کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھا اور اب چاہتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں بھی اپنی ٹیم کو کامیابی دلواں،شعیب ملک نے کہا کہ جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا تو میرے دوست کہہ رہے تھے میں نے جلدی میں فیصلہ کیا ہے ,اب ون ڈے سے ریٹائر منٹ کے لئے درست وقت منتخب کیا ہے،چاہتا ہوں عروج پر کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں۔