شاہد آفریدی کی کتاب کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
سندھ ہائی کورٹ میں شاہد آفریدی کی کتاب “گیم چینجر” کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم شاہدآفریدی کی کتاب “گیم چینجر” پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اخیتار کیا تھا کہ کتاب میں خود کش بمبار جیسی قابل اعتراض اصطلاح استعمال کی گئی ۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے “چھوڑا آدمی “کا لفظ استعمال کیا،وقار یونس جیسے عظیم باولر کو “ڈرپوک کوچ” قرار دیا