دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔