بلوچستان کوپرامن بنا دیا ہے،صوبے کے وسائل ایمانداری سے عوام پرخرچ کرنا ہوں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری
کوئٹہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ دوہزارتیرہ اورآج کے بلوچستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔پرامن اورپڑھا لکھابلوچستان ہماراوژن ہے۔بلوچستان میں ہرشعبے میں ترقی اورجدت لارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے پاس تیل اورسونے کے سب سے بڑے ذخائرہیں۔ہمیں وسائل صوبے کے عوام کیلیے استعمال کرنے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ لاہور،اسلام آباد سے اچھے موٹرویزبلوچستان میں بناسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل نے ہی ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے۔بلوچستان کے اصل وارث نوجوان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی توجہ تعلیم اورمثبت سرگرمیوں پرمرکوزرکھیں۔تعلیم کو سیاست کی نظرنہیں ہونے دیں گے۔