چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان منڈی بہاؤالدین جائیں گے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن آج تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوجائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ندیم افضل چن کی دعوت پر منڈی بہاالدین جائیں گے۔ ندیم افضل چن کی کی جانب سےکپتان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاجائےگا۔ ندیم افضل چن کپتان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان منڈی بہاالدین میں مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔