ناجائز منافع کمانے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا، مریم نواز اور اس کا خاندان اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں: شہزاد اکبر
وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ناجائز منافع کمانے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا، شوگر سپلائی چین کی مانیٹرنگ ہوگی۔ سٹے بازوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایک ہفتے میں کارروائیاں کی ہیں۔ یہ کارروائیاں پورے نیٹ ورک کیخلاف کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا، مریم نواز اور اس کا خاندان اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، کیا مریم نواز اور ہمنواؤں کو کوئی ادارہ قانون کے مطابق طلب نہیں کرسکتا؟۔ کورونا پھیل رہا ہے ہم جھتوں کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے، نیب نے حکومت سے رینجرز کی تعیناتی کا کہا تھا، رینجرز تعینات کردئیے۔ براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں تمام معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے