وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
( عرفان جمیل ڈوگر)چودھری پرویز الٰہی کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام خواتین کے خلاف تشدد ایک مجرمانہ فعل ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور جبر ناقابل برداشت ہے۔ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے۔ خواتین کے حقوق کے بارے میں قرآن پاک کی ”سورۃ النساء“ میں واضح احکامات ہیں خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا نبی پاکؐ نے خواتین کی حرمت اور ان کے حقوق پر زور دیا۔ نبی پاکؐ نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلیٰ درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔ خواتین کو تشدد اور جبر کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے۔ یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی۔ آج کے دن ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عہد کرنا ہے۔