حاملہ خواتین کی صحت بخش خوراک سے بچوں میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے: تحقیق
سائنس دانوں کا خیال ہے خواتین حمل سے قبل اور دوران حمل صحت بخش غذا کا استعمال کریں تو نوزائیدہ بچوں میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں 19 ہزار حاملہ خواتین اور اْن کی خوراک پر کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد حاملہ خواتین اور صحت بخش خوراک کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔