عمران خان نے ہفتہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے،سیاست کے میدان میں ہیٹ ٹرک پر ان کی اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے ایک سو چوون کا فیصلہ آنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جہانگیر ترین کو مبارکباد پیش کی، کپتان نے ہفتے کو یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی۔۔۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنےمیں شریک ہونیوالی عوام کومبارکبادپیش کرتے ہیں، ہفتےکے روز لالک چوک لاہورمیں خطاب کا بھی اعلان کیا،دوسری طرف سیاست کے میدان میں ہیٹ ٹرک پر عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں،، سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کپتان نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔۔۔