انسانی حقوق کا چیمپیئن امریکہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتا: ایمنسٹی انٹر نیشنل
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ میں انسانی حقوق کی بے حد خلاف ورزیاں کی جا تی ہیں ،امریکی پولیس لوگوں پر تشدد کرتی ہے ،امریکی انٹیلیجنس ایجنسیاں دنیا میں سب سے زیادہ ظالمانہ انداز اختیار کرنے کیلیے مشہور ہیں ،امریکی حکمران اپنی کانگریس کی انسانی حقوق کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر عمل نہیں کرتے لیکن اگر بات دنیا کے کسی اور ملک یا علاقے میں انسانی حقوق کی ہو تو وہ اس کے سب سے بڑے چیمپیئن بن جاتے ہیں -
ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے لیے جو چاہتا ہے دنیا کے دوسرے ممالک کو وہ دینے کے حق میں نہیں ، دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی ڈرون حملے انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہیں ، ان سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ،لیکن امریکہ ڈرون حملے روکنے کے بجائے ان کے حق میں مختلف دلائل پیش کرتا ہے-