بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںوزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکارکےحکم پرقابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آج تشدد کا شکار لوگوں کی حمایت کا عالمی دن ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت سے جواب طلب کیا جائے، جہاں نہتےکشمیری پیلٹ گن،جنسی تشدد،بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بالادستی پرمبنی سرکار کے حکم پر قابض فوج مظالم ڈھا رہی ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پرمسلسل خاموشی انسانی حقوق اورقوانین کے خلاف ہے اورناقابل قبول ہونا چاہیے۔