بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی "را "کے دہشتگرد کل بھوشن یادیو کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات۔
بلوچستان سے پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ اور بھارتی بحریہ کے افسر کل بھوشن یادیو سے تفتیش کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔۔ جس کے مطابق کل بھوشن یادیو سولہ اپریل انیس سو ستر کو پیدا ہوا، اس کے باپ کا نام سدھیر یادیو اور وہ دو بچوں کا باپ ہے۔۔ کل بھوشن یادیو نے 1987 میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا کو جوائن کیا، دو ہزار تیرہ میں "را" میں شمولیت اختیار کی اور سروس کے مطابق اسے دو ہزار بائیس میں ریٹائر ہونا تھا۔۔ بھارتی جاسوس نے حسین مبارک پٹیل کے نام سے اپنا پاسپورٹ بنا رکھا تھا جس پر ایران کا ویزہ لگا ہوا ہے۔ یہ بھارت کی جانب سے ایرانی پورٹ چاہ بہار میں تعینات تھا۔ بھوشن یادیو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا، اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت بلوچستان میں ہی قیام پذیرتھا۔۔ کل بھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں تخریب کاری کا ٹاسک دیا گیا تھا، جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف بھی لوگوں کو بھڑکانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔۔ ذرائع کے مطابق کل بھوشن یادیو بلوچستان میں اللہ نذرگروپ کے لئے ٹریننگ کمانڈرکے طورپر کام کررہاتھا اور وہ تین ناموں مبارک حسین، حسن بلوچ اور امداداللہ کے ناموں سے کام کررہا تھا ، وہ مختلف بلوچ دہشت گردوں کو لے کرافغانستان بھی جاتا رہا ہے، اور یہی گروپ فورسز پر حملوں اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔