پہلاٹیسٹ:پاکستان کےخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
0 چٹاگانگ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ پہلا سیشن پاکستان کے نام رہا۔ بنگلہ دیش کے چارکھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے عبداللہ شفیق اور بنگلہ دیش نے یاسرعلی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ ظہوراحمد چودھری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کاٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نےعبداللہ شفیق کو ٹیسٹ کیپ دی جوعابدعلی کے ساتھ اننگ اوپن کریں گے۔ بنگلہ دیش نے بیٹسمین یاسرعلی کو ڈیبیو کرایا۔ پہلاسیشن پاکستان کے نام رہا۔ جس میں بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی انہتر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ شادمان حسین،سیف حسن اورنجم الحسین چودہ چودہ اورکپتان مومن الحق چھ رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،ساجد خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی