لیونڈر کی خوشبو اعصاب کو سکون دے کر ذہنی تناو کم کرتی ہے۔ ماہرین
جاپان کے ماہرن صحت نے کہا ہے کہ لیونڈر ( نیازبو، اسطخودّوس) کی خوشبو سونگھنے سےاعصاب کو سکون دے کر ذہنی تناو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔جاپان کی کاگوشیما یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بنفشی رنگت کی اس جادوئی بوٹی کی خوشبو کو نیند کی گولیوں کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر دن میں ایک سے دو مرتبہ لیونڈر سونگھنے سے موڈ بہتر رہتا ہے۔ ماہرین نے کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد درد سے کراہتے مریضوں کی تکلیف بھی اس کی خوشبو سونگھنے سے کم ہوجاتی ہے۔ لیونڈر کے اہم مرکب ”لینا لول“ کی خوشبو کو چوہوں پر آزمایا اور اسے بہت مفید پایا ہے۔ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ایک عرصے سے یہ خوشبو سکون آور تصور کی جاتی رہی ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ لیونڈر کا تیل ملنے کے مقابلے میں خوشبو سونگھنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور کچھ دیر میں دماغ ہلکا ہوجاتا ہے۔ اسی لیے سوتے وقت بھی لیونڈر کی خوشبو سونگھنا بہت مفید ہوتا ہے جس سے بے چینی، الجھن اور ذہنی تناو رفع ہوتا ہے۔