سجاول شہرسمیت قریبی علاقوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران

سجاول شہرسمیت قریبی علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدید ہوگیاہے علاقے میں تمام نہریں سوکھ چکی ہیں جبکہ شہرکا واٹرسپلائی تالاب بھی خشک ہوچکاہے جس کی وجہ سے تین روز سے شہرمیں پانی کی فراہمی مکمل طورپر بند ہوگئی ہے۔شہری پینے کے پانی کے لئے بھی پریشان ہیں ، مساجد میں جمع کے روز وضو کے لئے پانی دستیاب نہیں ۔ واٹر سپلا ئی والوں کی نااہلی کی وجہ سے تین ماہ میں مسلسل شہری عذاب میں ہیں آبپاشی کی جانب سے پیشگی اطلاع دیکر مہینے میں صرف تین دن پانی واٹرسپلائی کے لئے فراہم کیاجاتاہے تاہم پبلک ہیلتھ کی نااہل انتظامیہ پانی ذخیرہ کرنے میں ناکام رہتی ہے جبکہ پانی کی قلت میں قریبی بیراج پر لفٹ مشینیں لگاکرہنگامی اقدامات کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں اور شہریوں کے لئے پانی فراہمی بند کررکھی ہے ۔محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف بھی شدید ردعمل سامنے آیاہے ،۔ مقامی کاشتکاروں نے مطالبہ کیاکہ پنیاری سرکل کے تمام افسران کے خلاف عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور نیب ان کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرائے ، جولاکھوں افراد کو پیاسامارکران کے پینے اور فصلوں کا پانی فروخت کر رہے ہیں ، مقامی شہریوں نے فوری طورپر پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ کاشتکاروں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیاگیاہے ۔