جنوبی اور شمالی کوریا: زمینی رابطوں کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح
جنوبی اور شمالی کوریا نے ٹریفک اور ریلوے رابطوں کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ جنوبی کوریائی ذرائع نے بتایا کہ یہ تقریب شمالی کوریائی شہر کائی سونگ میں منعقد ہوئی۔ سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر دونوں ممالک کے وفود، اقوام متحدہ اور پڑوسی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کا ایک مقصد اقتصادی روابط کو بڑھانا بھی ہے۔ اس سلسلے میں شمالی کوریا میں سڑکوں کے نظام کو جدید تر بھی بنایا جائے گا۔