پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا
اکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (پیر)لاہورمیں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کونو وکٹوں سے ہرادیا،میچ لاہور میں ہی کھیلا گیا۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اورروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنائے ۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سولہ اعشاریہ چار اورورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا،پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔