بھارت کا فضا سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا تجزبہ
جنگی جنون کا شکار بھارت نے جمعرات کے روز فضا سے فضا تک مار کرنے والے استرا میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔چینی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل کا تجربہ بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسا کے ساحل کے قریب کیا گیا ہے۔انڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق استرا میزائل کا تجربہ خلیج بنگال کے اوپر کیا گیا۔ میزائل کو انڈیا کی فضائیہ نے ایس یو 30 لڑاکا طیارے سے فائر کیا جسے طیارہ ائیر فورس اسٹیشن کالیکنڈہ سے لوڈ کر کے اڑا تھا۔چینی خبر رساں ادارے ژن ہوا کے مطابق انڈین وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا۔استرا انڈیا کا پہلا آل ویدر، احدنگاہ سے پرے تک فضا سے فضا تک مار کرنے والا میزائل قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت کی جانب سے تجربہ کیا گیا حالیہ میزائل ہندوستان کے سرکاری ادارہ ڈیفنس ریسرج اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بنایا ہے