وزیراعظم ہاؤس میں موجود تمام بھنیسیں فروخت کردی گئی
تحریک انصاف کی کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کے سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے بعد بھینسیں بھی نیلام کردی گئیں۔ ۔ وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ تین بھینسوں،تین کٹیوں اور کٹے کو بولی کیلئے پیش کیا گیا۔ پہلی بھینس تین لاکھ پچاسی ہزار روپے میں دوسری تین لاکھ ،،، تیسری بھینس تین لاکھ تیس ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔ نیلامی میں ایک کٹی دو لاکھ پندرہ ہزار، دوسری دو لاکھ ستر ہزار اور سب سے چھوٹی کٹی ایک لاکھ بیاسی ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔ کٹا تین لاکھ پندرہ ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے بھینسیں حوالے کردی گئیں۔