پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نے کراچی کور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور اہم تربیتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اپنے دورے کے دوران، آرمی چیف نے انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، جو پاکستان کی نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور معزز سول کمیونٹی کے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے کراچی کے کاروباری طبقے سے بھی ملاقات کی اور ان کی ملک کی معاشی ترقی میں خدمات کو سراہا
جنرل عاصم منیر نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی اور معیشت کی بہتری میں ان کے تعاون کو سراہا جبکہ تاجر برادری نے بھی معیشت کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔
سپہ سالار نے دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون کو سراہا اور ملکی بہتری کیلیے دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف عاصم منیر کا استقبال کیا۔