پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری
پشاور: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ یاست مدینہ کےحوالےسے سفارشات علماء کا کام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔