نیدرلینڈز میں سخت لاک ڈاون ختم
نیدرلینڈز میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے لگائے گئے سخت لاک ڈاون کے تقریبا چار ماہ بعد یہ یورپی ملک کافی حد تک اب واپس معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آیا ہے۔ بدھ کے دن سے شہریوں کے لیے کرفیو ختم ہو گیا ہے اور اضافی حفاظتی انتظامات کے تحت دکانیں اور ریستوراں گاہکوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ڈچ حکومت کو امید ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی قدرے زیادہ شرح عام شہریوں کی تیز رفتار ویکسینیشن کے ساتھ جلد ہی کم ہو جائے گی۔ تقریبا پانچ ملین شہریوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا جا چکا ہے۔ یہ تعداد ملکی آبادی کے تیس فیصد کے قریب بنتی ہے۔