اگرصوبائی حکومت تعاون کرے تو سندھ اور کراچی میں گیس کے بحران پرقابوپایاجاسکتاہے، وزارت پٹرولیم
وزارت پٹرولیم نے کہاہے کہ اگرصوبائی حکومت تعاون کرے تو سندھ اور کراچی میں گیس کے بحران پرقابوپایاجاسکتاہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہاکہ ذرائع ابلاغ میں پیش کئے جانے والے طلب اوررسد کے اعدادوشمار درست نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عائشہ ، آمنہ اورآمنہ نارتھ سے گیس کی فراہمی سندھ حکومت کی جانب سے گزرنے کاحق ہونے کے باعث ممکن نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران اس بارے میں سندھ حکومت کو کئی مراسلے لکھے ہیںتاہم ابھی کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ چالیس ملین مکعب فٹ گیسRizqگیس فیلڈ سے آئندہ ماہ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔