گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ لاکھوں ریال میں آن لائن نیلام
ریاض : سعودی عرب میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں نیلام ہوئی، یہ اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے گزشتہ دنوں گاڑیوں کی آن لائن منفرد پلیٹس کی نیلامی جیتنے والوں کے نام جاری کردیے۔ابشر کے ٹویٹراکاؤنٹ پر نیلامی میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام دیے ہیں جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا تھا اور سب سے بڑی بولی پر منفرد نمبر پلیٹ ان کے نام کردیے گئے۔