کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر دہشتگردوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی
کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کا ڈی ایس پی کی گاڑی پر حملہ، موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعہ میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے،، جبکہ ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے،،، واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حمیداللہ دستی ڈی ایس پی پراسیکیوٹنگ تعینات ہیں اور واقعے کے وقت وہ کیسز کی پیروی کے لیے عدالت جا رہے تھے۔ گاڑی بلٹ پروف ہونیکی وجہ سےحمیداللہ دستی اورڈرائیورمحفوظ رہے، دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فائرنگ کے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے،،، ان کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ رواں ماہ 14 فروری کو بھی کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔