لاہور: سی سی ڈی کوتوالی کا ڈاکوئوں سے مبینہ مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک

لاہورسی سی ڈی سٹی کوتوالی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت وسیم عرف علی کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع پر اسلامپورہ کے علاقے میں چھاپہ مارا فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔