رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم رمضان بازار
رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت نے خصوصی ایئرکنڈیشن سیکشن بنائے تو ساتھ ہی بازاروں کی سجاوٹ بھی خوب کی گئی ہے ، تاہم اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے شہریوں کا ملا جلا رجحان سامنےآیا ،،بازاروں کی سجاوٹ اور ایئر کنڈیشن کے حوالے سے شہریوں کی سوچ بھی ملی جلی رہی ،، خرید اری کے لئے آئے کچھ افراد نے تو ٹھنڈی ہوا کے خوب مزے لیے جبکہ دیگرشہریوں کا کہنا تھا کہ جو پیسے نمائش پر صرف ہوئے ہیں اس سے عوام کو قیمتوں میں مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا ،،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیار اور قیمتوں پر نظر رکھی ہوئی ہے ،، انھوں نے بازاروں میں لگے ایئرکنڈیشنڈ کوعوام کی سہولت قراردیا ،رمضان بازاروں میں لیموں کے علاوہ تمام ہی چیزیں وافر مقدار میں موجود تھیں تاہم رمضان کے اختتام تک اشیاء کی دستیابی کو ممکن بنانا پنجاب حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا،