ایران میں آٹھ مبینہ امریکی جاسوس گرفتار
ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے تعلق کے شبے میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک پرتشدد مظاہرے ہوئے، جن مین کئی لوگوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ایران کا الزام ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے غیرملکی ہاتھ ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ان جھڑپوں کے بارے میں ملک کے اندر سے بعض عناصر نے معلومات اکٹھی کر کے باہر بھیجی تھیں۔