آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اس کے علاوہ قلات میںآا منفی چھ، ہنزہ اور استور منفی چار، گوپس اور کوئٹہ منفی تین، اسلام آباد چھ، لاہور گیارہ، مظفرآباد سات، ملتان دس، کراچی پندرہ، پشاور پانچ، گلگت ایک، مری تین اور فیصل آباد میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔