آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ: پاکستان عالمی رینکنگ میں پہلے نمبرپر آگیا
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریزمیں نیوزی لینڈ کوشکست دے کرعالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا۔پاکستان ایک سوچھبیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرآگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک سوتیئس پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پرچلی گئی ہے۔نئی رینکنگ میں بھارت تیسرے،،انگلینڈ چوتھے اورویسٹ انڈیزپانچویں نمبرپرموجود ہے۔رینکنگ کی فہرست میں آسٹریلیا ساتویں،،سری لنکا آٹھویں،، افغانستان نویں اوربنگلہ دیش دسویں پوزیشن پرہے۔