کپتان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے سینٹ میں بھی اپوزیشن کو دھول چٹا دی۔حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ کپتان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے سینٹ میں بھی اپوزیشن کو دھول چٹا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے مایوسی کے گہری دلدل میں جا گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست فاش مل رہی ہے، کپتان کے سامنے یہ سب روایتی سیاسی مافیا ریت کی دیوار ثابت ہورہا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وژنری قیادت کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور پنجاب کی ترقی و خوشحالی کی بڑی نوید لایا، وزیراعظم اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پہلی مرتبہ پنجاب بدل رہا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے مزید کہا کہ اہل پنجاب حقیقی ترقی و خوشحالی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔