ہیکرز نے ہزاروں صارفین کے ٹیلیفون ہیک کرلئے، سب کا ڈیٹا چوری
فرانس میں ایک موبائل سروس کا ڈیٹا ایکٹر مینجمنٹ ٹول کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر حملے کا شکار ہوگیا۔ زرائع کے مطابق اس سائبر حملے میں ہیکرز نے ہزاروں صارفین کا ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ سیکڑوں صارفین کے ٹیلیفون کئی گھنٹوں تک صارف کی بجائے ہیکرز کے استعمال میں چلے گئے۔ اب تک اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ سائبر حملے کے دوران ہیکرز نے ٹیلیفونز کو کن کن مقاصد کیلیے استمال کیا ہے؟بتایا جارہا ہے کہ متعلقہ فون آپریٹر بذریعہ ای میل صارفین کو اس سلسلے میں مطلع کر رہا ہے۔