کراچی: سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو قتل کے جرم میں سزائے موت
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیشن جج کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمے میں بائیس سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی۔ کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنا دی گئی۔ سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا۔ سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو انیس فروری دو ہزارچودہ میں قتل کیا گیا تھا۔